• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا ایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر اظہارِ اطمینان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ایران معاہدے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاہدے میں فریق نہیں پھر بھی ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف میں افزودہ یورینیئم کے ذخائر کا خاتمہ شامل ہے، میزائل کی پیداوار محدود کرنا اور علاقائی پراکسیز کے لیے ایران کی حمایت ختم کرنا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی کے بعد ایران پر حملے روکنے اور معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر اس ہفتے دستخط متوقع ہے، معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہیں، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے، جس میں جے ڈی وینس شرکت کریں گے۔

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امن معاہدے میں پاکستان بہترین کردار ادا کر رہا ہے، وزیرِ اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیت ہیں، معاہدے پر سب خوش ہیں، پورا مشرق وسطیٰ بھی اس پر خوش ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید