• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: خاتون نے اینٹی نارکورٹکس کے چھاپے پر فلیٹ سے کود کر خودکشی کر لی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی دارالحکومت دہلی میں انسدادِ منشیات کے محکمے کے چھاپے کے دوران ایک خاتون نے اپنے فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت اسٹیلا پیئس کے نام سے ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پر اپنی فلیٹ کی چوتھی منزل کی بالکونی سے چھلانگ لگائی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے یہ کارروائی منشیات اور نفسیاتی اثرات رکھنے والی ممنوعہ ادویات سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی تھی۔

چھاپے کے دوران پولیس نے میتھ ایمفیٹامین (methamphetamine) کی تیاری اور خام مال ذخیرہ کرنے کے مرکز کا بھی انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق فلیٹ سے مختلف کیمیکلز، بیکرز پائپس، بوریاں اور وزن کرنے والی مشینیں برآمد ہوئی ہیں جو مبینہ طور پر منشیات کی تیاری اور ذخیرہ کرنے میں استعمال کی جا رہی تھیں۔

پولیس نے تمام سامان تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید