ترجمان ایم کیو ایم نے کہاہے کہ بلاول بھٹوکی تقریر سے واضح ہوا ایم کیو ایم ان کے اعصاب پر سوار ہے۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تباہ حال سندھ میں ایک شاہراہ کا افتتاح پیپلز پارٹی کے سیاسی دیوالیہ پن کا اعتراف ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نجی شراکت داری سے بنے منصوبوں کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی روڈ کو تباہ و برباد ہوئے نصف دہائی ہونے کو ہے۔