• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آندھرا پردیش: وزیراعلیٰ کا تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر 30 سے 40 ہزار روپے دینے کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے ریاست میں مسلسل کم ہوتی شرحِ پیدائش پر قابو پانے کے لیے دلچسپ فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے تیسرے بچے کی پیدائش پر خاندان کو 30 ہزار بھارتی روپے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر 40 ہزار بھارتی روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آمدن کے ساتھ زیادہ تر جوڑے صرف ایک ہی بچہ پیدا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور دوسرے بچے کی پیدائش کے بارے میں صرف تب ہی سوچتے ہیں جب پہلا بچہ بیٹا نہ ہو۔

اُنہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شرح پیدائش میں مسلسل کمی آبادی کے طویل مدتی استحکام کو متاثر کر سکتی ہے، آبادی کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے شرح پیدائش میں اضافہ ضروری ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید