• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر اعجاز نے ایک صفحے کا انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروادیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے ایک صفحے کا انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروادیا۔ 

اس سلسلے میں گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلیے ایک صفحے کا ٹیکس ریٹرن سادہ فارم جاری کیا ہے۔ ایک صفحے پر مشتمل ریٹرن فارم ٹیکس گزاروں کی آسانی کےلیے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صفحے کے سادہ ریٹرن فارم سے فائلرز کی تعداد 70 لاکھ سے بڑھ کر 10 کروڑ ہوسکتی ہے۔ ایف بی آر کے 147 صفحات کے فارم کے ذریعے 70 لاکھ ٹیکس گزار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 70 لاکھ رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں میں سے 30 لاکھ لوگ ٹیکس فائلر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا ٹیکس ریٹرن فارم 2 صفحات پر مشتمل ہے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے سادہ اور آسان ٹیکس فارم جاری کیا ہے۔ ایک صفحے کے ٹیکس فارم میں ٹیکس گزاروں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ ایف بی آر کا 147 صفحات پر مشتمل ریٹرن فارم بھرنا مشکل ہے۔

قومی خبریں سے مزید