نیویارک میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے جہاں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان نے اقوام متحدہ چارٹر، خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے مشترکہ وابستگی کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے منصفانہ عالمی نظام میں گلوبل ساؤتھ کی مؤثر آواز کی اہمیت پر زور دیا اور دفاعی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی رفتار پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صدرالہام علیوف کی قیادت میں تعلقات مزید مضبوط ہونے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان نے ترجیحی تجارتی اور ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں سے اقتصادی فوائد بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے توانائی اور ایل این جی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔