• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جیل میں فلسطینیوں پر مظالم کی ویڈیو بنانیوالی اسرائیلی فوجی افسر برطرف

مظالم کو بے نقاب کرنے والی برطرف اسرائیلی چیف ملٹری پراسیکیوٹر میجر جنرل ایفت تومیر ییروشالمی(فائل فوٹو)۔
مظالم کو بے نقاب کرنے والی برطرف اسرائیلی چیف ملٹری پراسیکیوٹر میجر جنرل ایفت تومیر ییروشالمی(فائل فوٹو)۔

بدنام زمانہ اسرائیلی فوجی قید خانہ شدی تیمان کیس میں فلسطینیوں پر مظالم کی ویڈیو بنانے والی اسرائیلی فوجی افسر کو برطرف کر دیا گیا۔ 

تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور زیادتی کرنے والے اسرائیلی فوجی رہا کر دیئے گئے۔ 

قیدیوں سے زیادتی کی ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں اسرائیلی چیف ملٹری پراسیکیوٹر میجر جنرل ایفت تومیر ییروشالمی کو برطرف کر دیا گیا۔ 

قید خانے میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کیا جاتا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں کی قیدیوں سے بدسلوکی اور زیادتی کی ویڈیوز لیک ہوئی تھیں۔ اسرائیلی سابق پراسیکیوٹر نے عہدہ اور مراعات واپس کر دیں۔  

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق پراسیکیوٹر کو ریٹائرمنٹ مراعات بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شِدی تیمان کیس نے فوجی نظام اور قیادت پر سوالات اٹھائے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ویڈیو لیک کرنے پر مزید فوجی بھی تحقیقات کی زد میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید