• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد نے صدر ٹرمپ کے مطالبے پر تشویش ظاہر کردی

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے پر تشویش ظاہر کردی۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں اپوزیشن اتحاد نے صدر ٹرمپ کے مسلم ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کے مطالبے کو رد کردیا۔

اپوزیشن اتحاد نے صدر ٹرمپ کے بیان پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ امن معاہدہ کو مشروط کرنا جنگ کے پیچھے اسرائیلی ایجنڈے کا واضح ثبوت ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان اس تجویز یا مطالبے پر فوری اور دوٹوک موقف اختیار کرے، یہ معاہدہ اسرائیلی غنڈہ گردی کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا ایک دھوکا ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں کے 80 ہزار سے زائد شہدا کے خون کا قرض اور امانت ہے، معاہدے کا مقصد آزاد فلسطین کے قیام پر امت مسلمہ کے متفقہ موقف میں دراڑ ڈالنا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تشویشناک حالات پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے، معاہدہ تسلیم کرنے والے ممالک فلسطینی ریاست کا روڈ میپ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ معاہدہ تسلیم کرنے والے ممالک فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے میں بھی ناکام رہے۔

قومی خبریں سے مزید