• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں میڈیکل امتحان لیک اسکینڈل، طلبا خودکشیوں کی لہر

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں میڈیکل امتحان لیک اسکینڈل، طلبا خودکشیوں کی لہر،پیپر لیک الزامات کے بعد نیٹ امتحان منسوخ،غریب طلبا میں شدید مایوسی، برسوں کی محنت اور جمع پونجی ضائع، ڈاکٹر بننےکا خواب ٹوٹنے پر کئی طلبا نے جان دیدی،پیپر لیک کے بعد لاکھوں طلبا دوبارہ امتحان کی تیاری پر مجبورہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے نیٹ امتحان کے پیپر لیک اسکینڈل نے لاکھوں طلبہ اور ان کے خاندانوں کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔ تقریباً 23 لاکھ امیدواروں نے 3 مئی کو ہونے والے اس امتحان میں حصہ لیا تھا، تاہم پیپر لیک کے الزامات کے بعد بھارتی حکومت نے 12مئی کو امتحان منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا اعلان کردیا۔

دنیا بھر سے سے مزید