• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ تکبیر پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہے: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت آصف زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف زرداری—فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہے۔

یومِ تکبیر 2026ء کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء نے پاکستان کو اسٹریٹیجک خودمختاری عطا کی۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی پروگرام قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت شروع کیا تھا اور قوم اپنے سائنسدانوں اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود پاکستان نے قومی مفاد کا تحفظ کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، جدید جنگوں میں سائبر  وار فیئر، اے آئی اور ڈرونز اہم کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار اور امن پسند ایٹمی ریاست ہے اور پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔

صدرِ مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید