• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاغذی کپ جمع کرنے کا انوکھا شوق، بھارتی شہری کا نام گنیز بک میں شامل

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چیزیں جمع کرنے کا تاحیات شوق رکھنے والے ایک بھارتی شہری نے 858 مختلف ڈیزائن کے کاغذی کپ (پیپر کپ) جمع کر کے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔

57 سالہ سنیل جوزف نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ ان کا چیزیں جمع کرنے کا شوق بچپن میں ڈاک کے ٹکٹ، سکے اور ماچس کی ڈبیہ کے اسٹیکرز جمع کرنے سے شروع ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بچپن کے اس تجسس نے آگے چل کر ایک تاحیات جنون کی شکل اختیار کر لی، جس کے بعد میں نے ریزر بلیڈز کے ریپرز اور ایئر لائن کے بورڈنگ پاسز سے لے کر کافی کے مگز اور ٹی بیگز تک، مختلف اشیاء کے ذخائر جمع کرنا شروع کیے۔

سنیل جوزف نے اپنا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ 2014 میں 5,986 فون کارڈز جمع کر کے حاصل کیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید