• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کورین گلوکار جنگ کوک نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا؟ مداح حیران

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے گلوکار و گیت نگار جی اون جنگ کوک المعروف جنگ کوک کی سوشل میڈیا پر عدم موجودگی اس وقت موضوع بحث بن گئی جب ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب ہوا۔

واضح رہے کہ جنوبی کورین بوائے اینڈ بی ٹی ایس گروپ کے 29 سالہ ممبر جنگ کوک کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب ہونے کے بعد مداحوں میں الجھن اور تشویش پھیل گئی اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ آیا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے یا غلطی سے معطل ہوگیا ہے۔ اس اچانک غائب ہونے پر خود جنگ کوک نے بھی مختصر مگر حیران کن ردعمل دیا۔

27 مئی کو انہوں نے اس معمہ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس کے ساتھ صرف سوالیہ نشان ’؟‘ کا استعمال کیا۔ یہ ان کا ایک مختصر مگر معنی خیز ردعمل تھا، جو صورتحال پر ان کی حیرانی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اسٹوری پر اس نوٹس کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جو انہیں موصول ہوا تھا اور پس منظر میں بی ٹی ایس کا گانا ’No.29‘ استعمال کیا۔ 

اس نوٹس کے مطابق، اگر جنگ کوک 180 دنوں کے اندر ریویو کی درخواست نہیں کرتے، تو وہ اپنا اکاؤنٹ کھو دیں گے۔ معطلی کی تاریخ 27 مئی 2026ء درج تھی۔

انسٹاگرام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹ کو مبینہ طور پر دانشورانہ املاک کے حقوق، بشمول ٹریڈ مارک پالیسیوں سے متعلق سروس شرائط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے محدود کر دیا گیا تھا۔

جنگ کوک نے فروری 2023ء میں بھی اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ حذف کر دیا تھا، جس کے تقریباً 52.4 ملین فالوورز تھے اور بعد میں انہوں نے ایک نیا اکاؤنٹ بنایا۔

واضح رہے کہ بی ٹی ایس آر ایم، جن، شوگا، جے ہوپ، جیمن، وی اور جنگ کوک پر مشتمل گروپ ہے جس کے دنیا بھر میں بہت بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں، اس گروپ کے مداحوں کے لیے ایک منفرد اصطلاح ’بی ٹی ایس آرمی‘ استعمال کی جاتی ہے۔

بی ٹی ایس نے مارچ میں اپنا اسٹوڈیو البم اریرانگ جاری کیا۔ جبکہ گروپ نے بی ٹی ایس کم بیک لائیو اریرانگ کے نام سے ایک شو بھی منعقد کیا، جو فوجی سروس مکمل کرنے کے بعد ان کا پہلا عالمی کنسرٹ تھا اور یہ 21 مارچ کو خصوصی طور پر نیٹ فلیکس پر اسٹریم کیا گیا۔

ان کا پانچواں اسٹوڈیو البم اریررانگ امریکا کے بل بورڈ 200 چارٹ پر پہلے نمبر پر ڈیبیو کرنے میں کامیاب رہا، کیونکہ اس نے اپنے پہلے ہفتے میں 6 لاکھ 41 ہزار مساوی البم یونٹس فروخت کیے۔ یہ کامیابی اس سال امریکا میں کسی بھی گروپ البم کی سب سے بڑا اوپننگ ویک ثابت ہوئی اور بی ٹی ایس کو ان کا ساتواں بل بورڈ نمبر ون البم دلانے میں کامیاب رہی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید