• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بی ٹی ایس‘ کے جنگ کک کا ذہنی عارضے میں مبتلا ہونے کا انکشاف

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

جنوبی کوریا کے مشہور میوزیکل بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے سب سے کم عمر گلوکار جنگ کک نے ذہنی عارضے میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا۔ 

اپنی سالگرہ کے موقع پر گولڈن میک نائے کے نام سے مشہور گلوکار نے اپنے مداحوں کے لیے ’وی ورس‘ نامی ایپ پر لائیو اسٹریم کا اہتمام کیا۔

لائیو اسٹریم کے دوران گلوکار نے مداحوں کے لیے ناصرف منی کنسرٹ کا اہتمام کیا بلکہ ان کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

جنگ کک نے سالگرہ کے موقع پر لائیو اسٹریم کے آغاز میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے انہیں اس دنیا میں لائے اور صحت مند پیدا کرنے پر آپ کا شکریہ، میں کوشش کروں گا کہ اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزاروں اور اپنی صحت کا خیال رکھوں۔

انہوں نے سالگرہ کے موقع پر ملنے والی مباکباد اور نیک خواہشات پر اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تاہم اس موقع پر لائیو اسٹریم کے دوران مسلسل ہلتے، جلتے رہنے پر جب ایک صارف نے درخواست کی کہ ’کچھ دیر کے لیے ایک جگہ، پُرسکون بیٹھ جائیں‘ تو 28 سالہ گلوکار نے انکشاف کیا کہ مجھے اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپرایکٹویٹی ڈس آرڈر) ہے۔ اس لیے میرے لیے یہ مشکل ہے کہ میں ایک جگہ پُرسکون انداز میں بیٹھ جاؤں، جس کے لیے میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کا میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ عالمی شہرت یافتہ ہے، اس کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔ بینڈ کے 7 ارکان ہیں جن میں آر ایم، جن، شوگا، جے ہوپ، جیمن، وی اور جنگ کک شامل ہیں۔

بینڈ کے تمام اراکین حال ہی میں لازمی ملیٹری سروس مکمل کرنے کے بعد موسیقی کی دنیا میں واپس لوٹے ہیں۔ بینڈ اس وقت اپنی اگلی البم کے لیے کام کر رہا ہے جسے آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید