• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، برطانوی اخبار کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے خبر دی ہے کہ ایران کے شہید رہنما سپریم لیڈر علی خامنہ اِی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ علی خامنہ اِی کی نماز جنازہ تہران میں انتہائی سیکورٹی میں جمعرات کو ادا کی گئی۔

اخبار کے مطابق نماز جنازہ میں علی خامنہ ای کے اہل خانہ اور کچھ سرکاری عہدے داروں نے شرکت کی۔ برطانوی اخبار کی اس خبر کی دیگر ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ 

واضح رہے کہ ایران کے شہید رہنما سپریم لیڈر علی خامنہ 28 فروری کو ایران پر ابتدائی امریکی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید