• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندر نے درخت پر چڑھ کر نوٹوں کی بارش کردی

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں ایک بندر نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب اس نے ایک شہری سے 2 لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھینا اور درخت پر چڑھ کر نوٹوں کی بارش کر دی۔

اس انوکھے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

یہ عجیب و غریب واقعہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے باہر اس وقت پیش آیا جب ایک شخص زمین کی خرید و فروخت کے سلسلے میں اپنے وکیل کے پاس پہنچا تھا۔

اس کے ہاتھ میں 500 کے نوٹوں سے بھرا بھرا بیگ تھا کہ اچانک ایک بندر جھپٹ کر بیگ لے اڑا اور قریبی درخت پر جا چڑھ گیا۔ 

بندر نے شاید کھانے کی کوئی چیز سمجھ کر بیگ کو کھولا، لیکن اندر سے چپس یا پھل کے بجائے 500، 500 کے نوٹ نکل آئے۔ تاہم بندر نے نوٹوں کی گڈیاں پھاڑیں اور انہیں ہوا میں اچھالنا شروع کر دیا۔ 


دیکھتے ہی دیکھتے عدالت کے باہر عام سا دن ایک تماشے میں بدل گیا اور یوں لگا جیسے آسمان سے نوٹوں کی بارش ہو رہی ہو۔ سڑک پر اُڑتے نوٹ دیکھ کر نیچے لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا اور نوٹ سمیٹنے کی دوڑ لگ گئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید