• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گالف کی گیندوں سے دنیا کا سب سے بڑا اہرام بنانے کا ریکارڈ

فوٹو بشکریہ  گنیز ورلڈ ریکارڈز
فوٹو بشکریہ  گنیز ورلڈ ریکارڈز

امریکا میں گالف کے شوقین 3 افراد نے گالف کی گیندوں سے بنا دنیا کا سب سے بڑا اہرام تیار کر لیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں گالف کے شوقین 3 افراد مائیکل فر، ڈیبی رینالڈز اور ٹیری جانک پر مشتمل ٹیم نے اہرام کی تعمیر کے لیے 19ہزار 19 گولف کی گیندوں کا انتظام کیا۔

اس سے قبل 2022ء میں امریکی ریاست پنسلوانیا کے زچری کریوڈا نے17 ہزار 575 گولف کی گیندوں سے اہرام تیار کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

بعد ازاں  مائیکل فر، ڈیبی رینالڈز اور ٹیری جانک نے ستمبر 2025ء میں یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تھی اور اب کچھ دن پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر اس ریکارڈ کو تسلیم کر لیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید