• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنس والی نہیں ہوتیں: مائیک ہیسن

مائیک ہیسن—فائل فوٹو
مائیک ہیسن—فائل فوٹو

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنس والی نہیں ہوتیں۔

مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان کی پچز پر کچھ باتیں ہو رہی ہیں، ورلڈ کپ صرف جنوبی افریقا میں نہیں ہو رہا، زمبابوے اور نمیبیا بھی مشترکہ میزبان ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ زمبابوے اور نمیبیا میں اسپنرز اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہم نے وہاں بھی میچز کھیلنے ہیں، یہ تاثر درست نہیں کہ جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنس والی ہوتی ہیں۔

مائیک ہیسن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی جنوبی افریقا میں آخری ون ڈے سیریز کے اسپنرز نے واضح اثر ڈالا تھا، ہم نےکافی ریسرچ کی ہے اور آئندہ 18 ماہ میں ہر قسم کی کنڈیشن کے مطابق تیاری کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید