چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے گلگت بلتستان الیکشن میں بلا روک ٹوک انتخابی مہم کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔
بیرسٹر گوہر نے انتخابی مہم کےلیے اسکردو پہنچنے پر کہا کہ یہ انتخاب محض اقتدار کے حصول کی جدوجہد نہیں بلکہ جی بی میں جمہوریت کے تعین کا فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سوچ، کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کی بنیاد پر مینڈیٹ لینا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل جیونیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سب موجود تھے، سوائے ان کے جو بیرون ملک تھے، تمام ایم پی ایز وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 92 ارکان میں سے 25 سے زائد غیر حاضر تھے۔