طلاق کی جانب سے طلاق کی درخواست پر غصے سے بے قابو شخص نے ایکسکیویٹر سے اپنا ہی گھر مسمار کر دیا.
امریکی ریاست پنسلوانیا کے بٹلر کاؤنٹی کے اس شخص کو اپنی بیوی کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کیے جانے پر اس قدر سخت غصہ آیا کہ اس نے کھدائی کرنے والی مشین سے بیوی اور بچیوں کی موجودگی میں گھر گرانا شروع کر دیا۔
48 سالہ ایرک پیروشا کی بیوی نے اسے بتایا کہ ان کی شادی ختم ہو چکی اور اس نے طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے، تو اسے شوہر کی جانب سے مثبت ردِعمل کی توقع نہیں تھی، لیکن یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اپنا ہی گھر گرا دے گا۔ تاہم رات بھر شراب نوشی کے بعد اس نے واقعی تعمیراتی کھدائی کرنے والی مشین سے گھر کے ایک حصے کو منہدم کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسکی جانب سے رات بھر کی شراب نوشی کے بعد پیش آیا۔ اس سے قبل اس نے اپنی بیوی سے کہا تھا اگر سب کچھ ختم ہو گیا تو میں یہ گھر گرا دوں گا۔
حیران کن طور پر جس وقت اس نے گھر گرانا شروع کیا تو اسکی بیوی اور دو بیٹیاں گھر کے اندر موجود تھیں، جس کے بعد اسکی بیوی نے ایمرجنسی پولیس حکام کو فون کیا جنھوں نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔
خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ بعدازاں اسے پولیس نے حراست میں لے لیا اور اسکے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔