پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں لیول 2 کوچنگ کورس کا آغاز کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ کرکٹرز فخر زمان، آصف خان آفریدی اور عثمان خان شنواری کورس میں شریک ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹر حسین طلعت بھی 6 روزہ لیول 2 کوچنگ کورس کا حصہ ہیں۔
کورس میں جدید کوچنگ فلاسفی اور جدید بیٹنگ تکنیکوں کی تربیت دی جائے گی۔
شرکاء کو کھیل کے جدید تکنیکی اور حکمتِ عملی کے پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کوچنگ کورس میں بائیو مکینکس کے کھیلوں میں کردار پر خصوصی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔
یہ لیول 2 کوچنگ کورس نیشنل کرکٹ اکیڈمی کوچز اور پی سی بی میڈیکل ٹیم کے ارکان کرا رہے ہیں۔
کورس میں 29 شرکاء حصہ لے رہے ہیں جو 7 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔