• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ پاتھ کے ان مختلف رنگوں کا مطلب کیا ہے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

دنیا کے تمام ممالک میں ہی سڑکوں کے لیے خصوصی قوانین موجود ہیں اور ان قوانین کی آسانی سے وضاحت کرنے کے لیے کچھ رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اسی طرح سڑکوں پر پارکنگ سے متعلق قوانین کی وضاحت کے لیے بھی مختلف قسم کے رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

دنیا کے تقریباََ تمام ممالک کی سڑکوں کے فٹ پاتھ پر ’پیلا اور سفید رنگ‘ کیا ہوا نظر آتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہاں گاڑی کھڑی کرنا سختی سے منع ہے۔

کچھ ممالک میں سڑکوں کے فٹ پاتھ پر’سفید اور کالا رنگ‘ کیا ہوا بھی نظر آتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہاں پارکنگ کی اجازت ہے۔

اسی طرح کچھ ممالک میں فٹھ پاتھ پر ’لال رنگ‘ بھی کیا ہوا نظر آتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ جگہ صرف ایمرجنسی کی گاڑیوں کے لیے مخصوص ہے۔

علاوہ ازیں، کچھ ممالک میں پیڈ پارکنگ کی نشاندہی کے لیے فٹ پاتھ پر ’نیلے اور سیاہ رنگ‘ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے یعنی وہاں پر گاڑی پارک کرنے کا کرایہ مقرر ہوتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید