• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرستار کا ونڈر وومن سے متعلق اشیا کا سب سے بڑا مجموعہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست جارجیا کی ایک خاتون نے اپنی پسندیدہ سپر ہیرو ونڈر وومن سے متعلق یادگاری اشیاء جمع کرکے ورلڈ ریکارڈ بنادیا، جس میں 1,581 اشیاء شامل ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سیڈر ٹاؤن جارجیا کی شہری الیشا وائلے کے مجموعے میں کامک بکس، فنکو پاپ مجسمے، ایکشن فیگرز، خصوصی کھلونے اور برانڈڈ مصنوعات شامل ہیں۔ 

ان کے اس مجموعے کو باضابطہ طور پر 1,581 اشیاء کے ساتھ ونڈر وومن یادگاری اشیاء کے سب سے بڑے مجموعے کا عالمی ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔ الیشا وائلے نے کہا کہ وہ 2000ء کی دہائی کے اوائل میں جسٹس لیگ کی اینیمیٹڈ سیریز دیکھتے ہوئے اس کردار کی مداح اور دلدادہ ہو گئی تھیں۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ان اینیمیٹڈ پروگرامز میں وہ ہمیشہ اپنے مؤقف پر قائم رہتیں، حاضر جواب اور پوری قوت و ہمدردی کے ساتھ خود کو پیش کرتی تھیں۔ الیشا کے مطابق انہیں یہ بات پسند ہے کہ ونڈر وومن خواتین کے بااختیار ہونے اور ان کی قوت کی نمائندگی کرتی ہے۔ 

الیشا وائلے نے کہا کہ ونڈر وومن دنیا بھر کی لڑکیوں اور خواتین کے لیے امید کی ایک کرن ہونے کے ساتھ یہ یاد دہانی بھی کہ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید