• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فورسز نے ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے، سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے ہیں۔

امریکی فورسز نے متعدد ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرائے، امریکی فورسز نے ایرانی جزیرے قشم پر حملے کیے، قشم میں ایرانی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا۔

حملے ایران کی جانب سے میزائل و ڈرون حملوں کے جواب میں کیے، ایران نے بیلسٹک میزائل ہمسایہ ممالک کی طرف داغے، جو ا ہداف پر نہیں لگ سکے۔

کویت پر داغے گئے دو میزائل راستے میں گرگئے۔ بحرین پر داغے گئے تین میزائل امریکا اور بحرین فورسز نے مار گرائے۔

ایران نے تین ڈرون حملے بحری جہازوں پر کیے جنھیں ناکام بنادیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید