• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے واحد جنگلی البینو پانڈا کی ویڈیو سامنے آ گئی

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

دنیا کے واحد جنگلی البینو پانڈا کی چین کے جنگل میں گھومتے ہوئے ویڈیو  سامنے آ گئی۔

حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں البینو پانڈا کو چین کے شہر سیچوان میں واقع وولونگ نیچر ریزرو میں گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


البینو پانڈا کی صحت کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پانڈا بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے۔

واضح رہے کہ اس نایاب پانڈے کی موجودگی کا انکشاف 2019ء میں اس وقت ہوا تھا جب ایک محقق نے وولونگ نیچر ریزرو میں انفراریڈ کیمرے لگائے اور سطح سمندر سے تقریباً 6 ہزار 500 میٹر کی بلندی سے اس کی ویڈیو بنانے میں کامیاب رہا۔

پیکنگ یونیورسٹی کے اسکول آف لائف سائنسز کے محقق لی شینگ نے 2023ء میں البینو پانڈا کے بارے میں یہ کہا تھا کہ اس کے جنگل کے دیگر جانوروں کے ساتھ مثبت تعلقات ہیں۔

اب سائنسدان البینو پانڈا کے ڈی این اے کے ذریعے اس کی حیاتیات کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید