• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر آباد، عوامی ایکشن کمیٹی مطالبات، مہاجرین نشستوں کا معاملہ اسمبلی لے جانے کا فیصلہ

تصویر، سوشل میڈیا
تصویر، سوشل میڈیا

وزیراعظم ہاؤس مظفر آباد آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر غور کےلیے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ اسمبلی لے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہے کہ نشستوں کا معاملہ اسمبلی کے ذریعہ طے کیا جائے گا۔

عوامی ایکشن کمیٹی کےمطالبات سے متعلق اے پی سی میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود شریک ہوئے، عوامی ایکشن کمیٹی مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بنی۔

کانفرنس میں منظور متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کی نمائندگی تاریخی اور آئینی حقیقت ہے، کچھ انتخابی پیچیدگیاں دور کرنے کے لیے اصلاحات قانون ساز اسمبلی میں ہوسکتی ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعہ حل ہونا چاہیے، ریاست طاقت استعمال نہیں کرے گی۔

اے پی سی میں منظور قرار داد میں مزید کہا گیا کہ قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات آئین اور قانون کےمطابق مقررہ مدت میں ہوں گے۔

دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی کال ایک ہفتہ مؤخر کرنے کی درخواست رد کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید