• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 17 سالہ حاملہ پارٹنر کی ہلاکت کا الزام، غیر قانونی بھارتی شہری گرفتار

---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا 

امریکی ریاست اوہائیو میں پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 17 سالہ حاملہ لڑکی ایشلی ہومز کی ہلاکت کے مقدمے میں 33 سالہ بھارتی شہری ترسم سنگھ کو گرفتار کر کے اس پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال 16 فروری کو ترسم سنگھ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، اس دوران گاڑی کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی اور ایک موڑ پر قابو کھونے کے بعد گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں حاملہ ایشلی ہومز گاڑی سے باہر جا گری اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی جبکہ اس کا بچہ بھی زندہ نہ بچ سکا۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ اینیٹ ہومز نے مطالبہ کیا ہے کہ ترسم سنگھ کو امریکا سے مستقل طور پر بے دخل کر دیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کو امریکا میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی محکمۂ داخلی سلامتی کے مطابق ترسم سنگھ 2017ء میں جنوبی سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا تھا، امیگریشن حکام نے اس کے خلاف حراستی حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

ملزم پر قتل اور سنگین ٹریفک حادثے سمیت متعدد فوجداری الزامات عائد کیے گئے ہیں، مقدمے کی سماعت رواں سال اگست میں متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید