• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داڑھی چھوٹی ہونے پر افغانستان میں 20 امدادی کارکن گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

افغانستان میں داڑھی چھوٹی ہونے پر تقریباً 20 امدادی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز گرفتار کیے گئے افراد ایران افغانستان سرحد پر اسلام قلعہ بارڈر کراسنگ کے قریب کام کر رہے تھے اور وہ ان تنظیموں سے وابستہ تھے جو اقوامِ متحدہ کے ساتھ تعاون کرتی ہیں۔

رپورٹ میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ طالبان پولیس نے اقوامِ متحدہ کے شراکت دار اداروں کے مقامی عملے کو داڑھی تراشنے یا داڑھی نہ رکھنے کی وجہ سے اسلام قلعہ ریسیپشن سینٹر پر گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ امدادی کارکنوں کو اسی دن رہا کر دیا گیا جب کہ باقی افراد کو اگلے دن رہا کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید