کراچی (نیوز ڈیسک) سی آئی اے کے ایک ایسے افسر پر جعلی جاسوسی پروگرام بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے قبضے سے لاکھوں ڈالر مالیت کی سونے کی اینٹیں برآمد ہوئی تھیں۔ ڈیوڈ جے رش انتہائی خفیہ انٹیلی جنس پروگراموں پر کام کرتے تھے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک جعلی اور دھوکہ دہی پر مبنی معاہدے کے ذریعے ذاتی استعمال کے لیے لاکھوں ڈالر خورد برد کیے۔ مجرمانہ تحقیقات سے واقف لوگوں کے مطابق سی آئی اے کے سابق سینئر اہلکار، جن کے گھر سے40 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی سونے کی اینٹیں برآمد ہوئی تھیں۔