• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، سدرہ فلک نے ٹیبل ٹینس ایونٹ جیت لیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تحت مختلف شہروں میں منعقدہ جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے مختلف مقابلوں کے فیصلے ہوگئے۔ حیدرآباد میں فیسٹیول کے سلسلے میں برکت بھائی ٹیبل ٹینس ہال میں کھیلا گیا ٹیبل ٹینس گرلز ایونٹ سدرہ فلک کے نام رہا‘ آخری معرکے میں سدرہ فلک نے مد مقابل سونیا شاہ کو با آسانی تین سفر سے شکست دی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں اقصیٰ نے ندا کو تین ایک سے شکست دی۔ بوائز بیڈ منٹن کے فائنل میں صیام علی نے طحہ ممتاز کو ہرادیا۔ تیسری پوزیشن فراز علی خان نے حاصل کی۔ 
تازہ ترین