امریکا کے ایران کے منجمد اثاثے خلیجی اتحادیوں کو دینے کی خبروں پر ایران کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ علاقائی حکومتیں معاوضے کا مطالبہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ منجمد ایرانی اثاثے نہ امریکا کے لیے جنگی سامان ہیں، نہ اس کے اتحادیوں کے لیے کوئی فنڈ ہیں۔
واضح رہے کہ غیر ملکی خبر ایجنسی نے ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا ایران کے منجمد اثاثے خلیجی اتحادیوں کو فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایسا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ خلیجی ممالک ایران کی جانب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کر سکیں گے۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ٹیم کو خلیجی ممالک کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی تھی۔