• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کے پاس ایران ڈیل قبول کرنے کے علاوہ ’کوئی چارہ نہیں‘: ڈونلڈ ٹرمپ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے حتمی فیصلے واشنگٹن کرے گا اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکی پالیسی کے مطابق چلنا ہو گا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود تہران کے ساتھ مذاکرات کا عمل متاثر نہیں ہو گا۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں نے میرے مؤقف میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کی اور میں اب بھی ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا خواہاں ہوں۔ 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ایران کے خلاف فوری جوابی کارروائی سے گریز کرنے اور سفارتی کوششوں کو موقع دینے کا مشورہ دیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واشنگٹن کو ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کی امید ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکا مزید سخت اقدامات پر غور کر سکتا ہے جن میں فوجی کارروائی یا اقتصادی دباؤ برقرار رکھنا شامل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں جنگ بندی کے مستقبل کے حوالے سے خدشات موجود ہیں جبکہ امریکا سفارتی حل کی کوششوں پر زور دے رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید