پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان ایک بار سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
علیزے سلطان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ میں اپنی دوست کے ساتھ موجود ہیں اور بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔
اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا ہے کہ میں اپنی زندگی میں خوش رہتی ہوں چاہے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کیوں نہ ہو۔
علیزے سلطان کی حجاب کے بغیر شیئر کی گئی یہ نئی ویڈیو دیکھ کر بہت سے صارفین چونک گئے۔
اب کچھ سوشل میڈیا صارفین بغیر حجاب کے ویڈیو شیئر کرنے پر ان پر شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین حجاب اتارنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ علیزے سلطان نے 2022ء میں اداکار فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کر کے ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
بعد ازاں انہوں نے اپنے 2 بچوں سلطان اور فاطمہ کی کفالت اور نان نفقے کے لیے اداکار پر مقدمہ کیا اور سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتی رہی ہیں۔