• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں کا فراڈ، ایف آئی اے سے جواب طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے سرمایہ کاری کے نام پر اسکیموں کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے کیس میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کے ملک بھر میں شہریوں سے فراڈ کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے۔

نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 42 کروڑ 60 لاکھ روپے کی جعل سازی ہے جبکہ 50 کروڑ روپے سے کم کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

نیب رپورٹ کے مطابق فراڈ کا معاملہ مزید کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے متاثرین کے بیانات لے کر 9 ستمبر تک جواب جمع کروائے۔

قومی خبریں سے مزید