ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ نا محاذ چھوڑا اور نا ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا ہے۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ہماری ترجیح ایران کی سلامتی اور اپنے لوگوں کا امن ہے، سفارت کاری اور دفاع قومی طاقت کے دو بازو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے اور کسی خطرے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، نا محاذ چھوڑا اور نا ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اتحاد اور دانشمندی سے ایران اس آزمائش سے بھی کامیاب ہوکر نکلے گا۔