• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: داماد نے مبینہ طور پر اپنی ساس سے شادی کرلی، ویڈیو وائرل

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی ساس سے  شادی کرلی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو کانپور کی ہے جس میں ایک شخص اور اس کی مبینہ ساس  کی عدالت میں شادی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وائرل کلپ میں دونوں افراد کو عدالت میں ایک دوسرے کو ہار پہناتے اور شادی کا سرٹیفکیٹ تھامے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

ویڈیو کے بعد مختلف صارفین نے اس رشتے اور شادی کی نوعیت پر حیرت اور مختلف آراء کا اظہار کیا ہے، جبکہ مقامی سطح پر بھی اس معاملے پر گفتگو جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والی بعض غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان طویل عرصے سے رابطہ تھا، تاہم ان دعووں کی کوئی سرکاری تصدیق موجود نہیں ہے۔

اب تک اس معاملے سے متعلق کوئی باضابطہ قانونی شکایت درج ہونے کی اطلاع بھی سامنے نہیں آئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید