• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی جی بی الیکشن مہم پر بلاول کی تعریف، صدر مملکت کا دلچسپ جواب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کی تعریف کردی جس پر صدر مملکت نے بھی دلچسپ جواب دے دیا۔ 

وفاقی بجٹ 27-2026 کی منظوری سے متعلق ڈیڈ لاک ختم کروانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ حکومتی ٹیم پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچی۔ 

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ 

بات چیت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا، ’نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی‘ جس پر صدر مملکت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’آخر بیٹا کس کا ہے؟‘

خیال رہے کہ گلگت بلتستان انتخابات مین اب تک غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے جو 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے جبکہ ایک اور نشست پر برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں پر کامیاب ہوچکی ہے جبکہ اسے مزید دو نشتوں پر برتری حاصل ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید