• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں پی پی اور ن لیگ کی اتحادی حکومت کا امکان

تصویر، پی پی پی سوشل میڈیا
تصویر، پی پی پی سوشل میڈیا

گلگت بلتستان (جی بی) میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کی حکومت بننے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جی بی میں پی پی پی اور ن لیگ کا اتحاد پی ڈی ایم طرز پر ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ الیکشن میں کامیابی کی بدولت وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی اور گورنر مسلم لیگ ن کا ہوسکتا ہے جبکہ اتحادی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا 40 اور 60 ہوگا۔

اس سے قبل ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں گلگت بلتستان کے انتخابات اور آزاد کشمیر کی صورتحال سمیت قومی اہمیت کے امور پر گفتگو ہوئی تھی۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ  موجود تھے۔

ملاقات میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شیری رحمان، نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا،وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور اور راجا پرویز اشرف بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید