• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے روبوٹس تعینات، ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ چینی میڈیا
فوٹو بشکریہ چینی میڈیا

چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے روبوٹس تعینات کر دیے گئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں ٹریفک کو کنٹرول کے لیے 15روبوٹس تعینات کیے گئے ہیں۔

چین میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس کی ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔


وائرل ویڈیوز میں روبوٹس قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بناتے اور گاڑیوں کو ہارن بجانے سے روکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

حکام کے مطابق، یہ اقدام تعطیلات کے دوران ٹریفک میں اضافے سے نمٹنے میں ٹریفک پولیس کی مدد کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔

ہانگژو میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے روبوٹس کو تعینات کرنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، کیونکہ یہ شہر ٹیک پاور ہاؤسز کا گھر ہے اور یہاں ڈیپ سیک جیسی کئی اے آئی کمپنیاں موجود ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید