• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام حلقوں کے فارم 47 مکمل ہوگئے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز نے کہا ہے کہ تمام حلقوں کے فارم 47 مکمل ہوگئے ہیں۔

گلگت میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں راجا شہباز شریف نے کہا کہ 5 حلقوں کے کچھ پولنگ اسٹیش پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام حلقوں کے حتمی نتائج کو مؤخر کردیا ہے، ان حلقوں میں دوبارہ پولنگ 15 جون کو ہوگی۔

راجا شہباز نے مزید کہا کہ جی بی اے 8 کے 10، جی بی اے 13 استور، جی بی اے 15 دیامر 1 کے ایک ایک، جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 اور جی بی اے 17 دیامر 3 کے 11 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید