• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اقتصادی کونسل نے اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹو

قومی اقتصادی کونسل نے اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں خیبر پختون خوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئیں۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف پر غور کیا گیا، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام اور معاشی اہداف پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے مجوزہ ترقیاتی پروگرام کا مجموعی حجم 4 ہزار 715 ارب روپے تجویز کیا گیا۔

وفاق کے لیے 1 ہزار 126 ارب روپے اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ہزار 138 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

مجوزہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں 200 ارب روپے اضافے کا بھی امکان ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید