حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں مضر صحت کھانا کھانے سے 100 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔
ضلعی افسر صحت ڈاکٹر پیر غلام حسین کے مطابق تمام افراد فوڈ پوائزن کا شکار ہوئے، جنہیں تعلقہ اسپتال قاسم آباد منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق تمام افراد نے شادی کا رات کا بچا ہوا کھانا دوسرے روز کھایا تھا۔
ڈاکٹر پیر غلام حسین نے مزید بتایا کہ علاج کے لیے آنے والے تمام افراد کو طبی امداد کے بعد انڈر آبزرویشن رکھا ہوا ہے۔