• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے عمان میں آئل ٹینکرکو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی

امریکی سینٹ کام نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر کے انجن روم کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی۔

امریکی افواج نے 9 جون کی رات خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا، جو ایران سے تیل کی ترسیل کے لیے جاری ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے سفر کر رہا تھا۔

سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج عمان میں آئل ٹینکر کے انجن روم کو نشانہ بنایا تھا، امریکی ہدایات پرعمل نہ کرنے پر آئل ٹینکر کے انجن روم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے عملے کو متعدد بار امریکی فورسز کی ہدایات پر عمل کرنے کے لیے کہا گیا، تاہم مبینہ طور پر عدم تعمیل پر ایک امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو درست نشانے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق 13 اپریل کو ناکہ بندی کے آغاز کے بعد اب تک امریکی افواج 8 ایسے جہازوں کو ناکارہ بنا چکی ہیں, جبکہ 134 جہازوں کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا۔

سینٹ کام کا مزید کہنا ہے کہ انسانی امداد کی ترسیل میں شامل 42 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید