• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکر پر حملہ، بھارت کا امریکا سے سخت احتجاج

بھارت نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر حملے پر نئی دلی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کرلیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے آئل ٹینکر پر حملے کے واقعے پر امریکی مشن کو اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق خلیج عمان میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 3 بھارتی لاپتا ہیں، 28 افراد کے عملے میں 24 بھارتی شہری تھے۔

اس سے قبل میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ عمان کے نزدیک آئل ٹینکر میں آگ ممکنہ طور پر امریکی میزائل سے لگی، ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکابندی کی امریکی کارروائیاں ہو سکتی ہیں۔

آئل ٹینکر کے انجن روم میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک، 3 لاپتا ہوئے ہیں،  بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا ہونے والے 3 بھارتی ملاحوں کی تلاش تاحال جاری ہے، جبکہ 21 دیگر بھارتی ملاحوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

بحری حکام کا کہنا ہے کہ آئل مصنوعات لے جانے والے ٹینکر کو ایک مشتبہ امریکی میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید