• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے روڈ چیکنگ کے دوران 7 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے 7 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لیں۔

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کے مطابق مشکوک گاڑیاں روڈ چیکنگ کے دوران تحویل میں لی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ فرانزک رپورٹ میں ان گاڑیوں کے چوری شدہ ہونے کی تصدیق ہو گئی۔

بلال اعظم نے بتایا ہے کہ برآمد شدہ گاڑیوں میں 3 کراچی، 2 راولپنڈی، 1 شیخو پورہ اور 1 سرگودھا سے چوری ہوئی تھی، یہ گاڑیاں اب متعلقہ پولیس کے ذریعے مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری گاڑی خریدنے سے پہلے مکمل تصدیق اور قانونی جانچ ضرور کریں۔

ڈائریکٹر ایکسائز نے یہ بھی کہا کہ چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید