حکومت پنجاب نے دریائے سندھ کے مخصوص علاقے کو ڈولفن وائلڈ لائف سینگچوری قرار دے دیا، پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ 2020 کی دفعہ 9 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جام پور بیٹ لُنڈی پتافی سے گڈو بیراج تک پنجند انڈس ریور ڈولفن وائلڈ لائف سینگچوری ڈکلیئر کردیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب ڈولفن کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، دیگر آبی حیات اور جنگلی انواع بھی سینگچوری کے تحفظ میں شامل ہوں گی۔