• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹو سیشن کیلئے وزیراعظم کے پاس نہیں جانا چاہتے، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم فوٹو سیشن کےلیے وزیراعظم کے پاس نہیں جانا چاہتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بجٹ سے عام عوام کی زندگی میں تبدیلی آنی چاہیے، گزشتہ 4 سال سے ان کی کوئی پرفارمنس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے کوششیں جاری ہیں، ملاقات کے حوالے سے اب تک مثبت رسپانس نہیں ملا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام پس رہی اور حکومت کہہ رہی ہے ہمارے ساتھ گپ شپ کرو، ہم فوٹو سیشن کے لیے وزیراعظم کے پاس نہیں جانا چاہتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جہاں سے بھی ریلیف کی امید ہوتی ہے رابطہ کرتے ہیں، بجٹ مایوس کن ہوگا، حکومت سے کوئی توقع نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہوگا، گزشتہ 4 سال سے ان کی کوئی پرفارمنس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے خرچے کم نہیں کیے، قرضے پر قرضے لیتے رہے، ان کی شاہ خرچیاں اور مس مینجمنٹ بڑھ گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید