• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے بیان کا خیر مقدم

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی سے متعلق بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ پیپلز پارٹی کی جی بی میں اکثریت کو تسلیم کرنا جمہوری روایت کا تسلسل ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے حکومت بنانے کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اتفاق رائے کے نتیجے میں گورنر جی بی اور ڈپٹی اسپیکر مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت میں تمام صلاحتیں بروئے کار لائے گی۔

قومی خبریں سے مزید