• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی میڈیا پر معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے پر امریکی صدر ٹرمپ ایران پر برہم

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میڈیا میں امن معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے پر ایران پر برہمی کا اظہار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تفصیلات کو جعلی قرار دے کر کہا تھا کہ ایران نے جو شرائط میڈیا کو لیک کیں ان کا تحریری طور پر طے پانے والی شرائط سے کوئی تعلق نہیں۔

اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا وہ بیان اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا، جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر اس سے پہلے کبھی اتنا قریبی اتفاق نہیں ہوا تھا۔

اسی دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بالواسطہ طور پر ایران کے لیے فنڈز ریلیز کرنے کی بات کردی۔

انہوں نے منجمد اثاثوں کی فوری بحالی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف معاہدہ کرنے پر فنڈز ریلیز کرنے کی بات درست نہیں، ڈیل ایسی ہوگی جس میں امریکا اور اتحادیوں کے تمام خدشات کو دور کیا جائے گا۔

امریکی نائب صدر  نے کہا کہ اگر ایران نے خود پر عائد شرائط پوری کردیں تو ایران اور پورے خطے کے لیے رقومات جاری کر دی جائیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید