کراچی (نیوز ڈیسک)الزامات کی منظم مہم، آکسفورڈ یونین کی فلسطینی صدر کامستعفی ہونے سے انکار، عدم اعتماد کی تحریک ناکام، پیغامات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، حماس حمایت کی تردید، جعلی دستاویزات اور غلط خبروں کا انکشاف، یہودی اراکین نے بھی تعصب الزامات مسترد کر دیے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی معروف مباحثی تنظیم آکسفورڈ یونین کی پہلی فلسطینی صدر ارا الریس نے اپنے خلاف چلائی جانے والی مہم اور عدم اعتماد کی تحریک کے باوجود عہدہ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بارہا غلط انداز میں پیش کیا گیا اور جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے خلاف حماس کی حمایت اور یہود دشمنی کے الزامات لگائے گئے۔