• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا نیٹو کیلئے فضائی و بحری قوت میں بڑا کٹوتی منصوبہ، یورپی اتحادیوں میں تشویش

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکا نے نیٹو آپریشنز کے لیے یورپ میں اپنے فضائی اور بحری عسکری اثاثوں میں نمایاں کمی کا منصوبہ تیار کر لیا جس سے اتحادی ممالک میں واشنگٹن کے دفاعی عزم کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نیٹو کے لیے مختص لڑاکا طیاروں کی تعداد 150 سے کم کر کے 100 کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بحری نگرانی کرنے والے طیاروں کی تعداد 26 سے گھٹا کر 15 کی جائے گی جبکہ 8 فضائی ایندھن بردار طیارے مکمل طور پر واپس بلا لیے جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی منصوبے کے تحت 1 میزائل بردار آبدوز، 1 طیارہ بردار بحری جہاز، متعدد جنگی بحری جہاز اور 1 بمبار دستہ بھی دیگر خطوں میں منتقل کیا جائے گا۔

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی اتحاد کو ایک ہی ملک پر انحصار سے نکال کر زیادہ پائیدار دفاعی ڈھانچے کی طرف لے جائے گی، تاہم ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے یورپ کی دفاعی حکمتِ عملی اور روسی خطرات سے نمٹنے کی تیاری متاثر ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں یورپی ممالک سے دفاعی اخراجات بڑھانے کا مطالبہ اور نیٹو پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق آئندہ نیٹو کا سربراہی اجلاس 7 اور 8 جولائی کو ترکیہ میں منعقد ہو گا جہاں اس معاملے پر اہم بات چیت متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید